ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ہلاک ہونے والے ماہی گیروں کے معاوضہ میں اضافہ :2لاکھ کے بجائے 5لاکھ کا اعلان

بھٹکل: ہلاک ہونے والے ماہی گیروں کے معاوضہ میں اضافہ :2لاکھ کے بجائے 5لاکھ کا اعلان

Fri, 05 Aug 2016 21:39:41    S.O. News Service

بھٹکل:5/اگست(ایس او نیوز)ماہی گیری کے دوران ہلاک ہونےو الے ماہی گیر خاندان کودئیے جانے والے معاوضہ میں  رواں سال سے 5لاکھ روپئے تک اضافہ کیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع ماہی گیر محکمہ کے وزیر پرمود مدھوراج نےدی۔ یہاں بھٹکل سرکاری اسپتال میں قریب نو گھنٹے تک سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد بچ کر کنارے پہنچنے میں کامیاب ہونےوالے ماہی گیروں سے ملاقات کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے سمندری موجوں سے لڑکرحفاظت کے ساتھ واپس پہنچنے والے ماہی گیروں کی ہمت کی داد دیتے ہوئے بتایا کہ حقیقت میں ماہی گیروں کی زندگی جدوجہد سے پُر ہوتی ہے، واقعے میں ایک ماہی گیر کے سمندر میں ڈوب کر غرق ہونے کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ خاندان کا سہارا ہی ہلاک ہوجائے تو خاندان لاچار اور بے سہارا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے غرق ہونے والے ماہی گیر منجوناتھ بابو کھاروی کی اہلیہ، والدہ اور والد سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کے ساتھ تعزیت کی اور اُن کی ڈھارس بندھائی اوربتایا کہ ماہی گیروں کی زندگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اب معائوضہ کو 2لاکھ روپیوں سے بڑھا کر5لاکھ روپیہ کیا گیاہے

یہ پوچھے جانے پرکہ لاش نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کومعائوضہ کے لئے سات سال تک انتظارکرنے پڑے گا، انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے۔ لاش ملنے کے بعد ہی یہ معائوضہ دیاجاسکتا ہے۔

 


Share: